شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / کوٹ رادھاکشن: تاجروں اور دوکانداروں نے آئے روز خوردونوش اشیاء کی قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں

کوٹ رادھاکشن: تاجروں اور دوکانداروں نے آئے روز خوردونوش اشیاء کی قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی) شہر کے تاجروں اور دوکانداروں نے آئے روز خوردونوش اشیاء کی قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق دوکانداروں اور تاجروں کی تنظیم کے فیصلوں کے مطابق آئے روز خوردو نوش اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں مقامی انتظامیہ کی خاموشی بتاتی ہے کہ دال میں کچھ نہ کچھ کالا ہے ورنہ ایسا ہو نہیں سکتا۔دوسرا یہ کہ ملاوٹ کا دھندہ بھی عروج پر ہے اسپغول کے چھلکے میں سوجی یا چاولوں کا نکو ملایا جاتا ہے۔ چائے کی پتی میں چنوں کے چھلکے کوٹ کر ملائے جاتے ہیں دودھ میں ملاوٹ عام ہے اسی طرح دوسری اشیاء میں ملاوٹ کی جا رہی ہے شہری پریشان ہیں کہ ایسے دوکانداروں اور تاجروں کی لگامیں کس طرح کھینچی جائیں کیونکہ ان تنظیموں کے عہدیداروں کے انتظامیہ سے گہرے تعلقات ہیں اور وہ سیاسی شخصیتوں کے خاص لوگ ہیں اس لیے ان کی پکڑ دھکڑ سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی قوت نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں  نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان آرمی کی طرف سے کرسمس کے موقع پرایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی

What is your opinion on this news?