پاکستانتازہ ترین

شہید لانس نائیک تنویر احمداور ،شہید محمد رمضان کو آبائی قبرستان میں آسودہ خاک کردیاگیا

اسلام آباد(پاک نیوز) ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید لانس نائیک تنویر احمد جہانیاں اور ،شہید محمد رمضان میاں چنوں کے آبائی قبرستان میں آسودہ خاک کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں شہید نائیک تنویر احمد کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں فوجی افسران،سول سوسائٹی،سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نمازہ جنازہ کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔بعد ازاں وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے شہید نائیک تنویر احمد کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔وطن عزیز پر اپنی جان قربان کرنے والے شہید محمد رمضان کی نماز جنازہ میاں چنوں کے گاؤں سڑسٹھ پندرہ ایل میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں پاک فوج،پنجاب پولیس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،جبکہ پنجاب پولیس کےدستے نے شہید محمد رمضان کو سلامی بھی پیش کی۔اس موقع پر شہید کے لواحقین پُرعزم دکھائی دیئے ،اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker