Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر: جوئے کے اڈے پر چھاپہ، چھ جواری موقع پر گرفتار

پھولنگر: جوئے کے اڈے پر چھاپہ، چھ جواری موقع پر گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیروتھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او کی ہدایت پر پولیس نے چھاپہ مار کر با اثر وڈیرے کی سرپرستی میں قائم جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کر چھ جواریوں کو موقع پر گرفتار کرکے داؤ پر لگے پندرہ ہزار روپے نقدی اور موبائیل برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیروتھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ اومحمودالحسن کو اطلاع ملی کہ موضع مراٹی والا میں کچھ لوگ تاش پر جوا کھیل رہے ہیں۔ اس پر ایس ایچ او نے سب انسپکٹر ظفراللہ،سب انسپکٹرمحمد اسلم اور ہمراہی پولیس ملازمین پر مشتمل ریڈنگ پارٹی کو ریڈ کرنے کیے بھیجا۔جنہوں نے مراٹی والا کے قریب دریائے راوی کے حفاظتی بند کے قریب ویران سرکنڈوں کے کھیت میں چھپ کر جوا کھیلتے ہوئے چھ جواری منیر احمد ولدبوٹا ارائیں سکنہ انور ٹاون،ساجد ولد محمد اسلم ارائیں سکنہ محلہ اسلام پورہ،راناادریس،غلام عباس مغل،مشتاق احمد جٹ اور منظور ماچھی کو گرفتار کرلیا اور داو پر لگی جوئے کی رقم پندرہ ہزار روپے اورتاش بھی بر آمد کر لی جبکہ ملزمان کے قبضہ بر آمد شدہ چھ عدد موبائیل بھی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:پیپلزپارٹی نے جمہوریت اورعوام کے حقوق کی جدوجہد میں بے بہا قربانیاں دیں ہیں ،سید طارق رضا

What is your opinion on this news?

x

Check Also

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی ...

error: Content is Protected!!