تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:تھانے،چوکیاں اورپولیس ناکےعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہیں،ڈی پی او

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ضلع میں جو پولیس چوکیاں اور چیک پوسٹیں ملازمین کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث بند پائی گئیں وہاں پر تعینات عملے کو ان چوکیوں او ر چیک پوسٹو ں کے کھلنے سے پہلے حوالات میں بند کر دیا جائیگا۔ پولیس اگر قانون کے تحت حاصل اختیارات کو نیک نیتی سے استعمال کر ے تو اس سے جرم کے فوراً بعد جرائم پیشہ افراد پکڑے بھی جائیں گے اور پولیس کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اوکاڑہ پریس کلب کے تا حیات چیئرمین منیر چودھری اور ڈسٹرکٹ یونین آف جنرنلسٹس اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری وارث حیدری سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ تھانے ،چوکیاں اور پولیس ناکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہیں۔ جنہیں ہر صورت ہمہ وقت فعال رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بعض پولیس چوکیاں اور چیک پوسٹیں کاغذوں میں تو موجود ہیں مگر عملی طور پر بندہو چکی ہیں۔ ان شکایا ت کو چیک کیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی پولیس چوکی یا چیک پوسٹ بند پائی گئی تو وہاں پر تعینات عملے کو ان چوکیوں اور چیک پوسٹوں کے کھلنے سے پہلے حوالات میں بند کر دیا جائیگا۔ ڈی پی او نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے ،خداکا شکر ہے کہ عوام کے تعاون سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔سیکیورٹی کے معاملات پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ سیکیورٹی ہمیشہ ہائی الرٹ رہے گی۔ کیونکہ پولیس کی اولین ذمہ داری عوام میں احساس تحفظ پیدا کر نا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیاسی مداری نہیں حکمران بنیں

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. very good
    kash ye samj hmare hokmrano ko b aa jae k awam ki hifazat in ki zmadari h.
    lkn hmare han zumadar police sirf baton.kagzo ki had tak h police tu kisi ka intzar nhe krti lkn awam hmesha police k intzar mai rehti h
    agr bhrtia marit pe hon tu police zumadar ho yahan to bhartia . . . . . . . . . . . . .. . . . . .

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker