شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ویڈیو بنانے سے منع کرنے پراوباش مسلح نوجوانوں نےمارمارکر بوڑھی ماں کو ادھ موا کردیا

بھائی پھیرو:ویڈیو بنانے سے منع کرنے پراوباش مسلح نوجوانوں نےمارمارکر بوڑھی ماں کو ادھ موا کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔جوان بیٹیوں کی ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر پانچ اوباش مسلح نوجوانوں نے مار مار کر بوڑھی ماں کو ادھ موا کر دیا۔نازک حالت میں ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں بہرام کے میں اوباش نوجوان منیر چھت پر چڑھ کر رسولاں ی بی کی دو جوان بیٹیوں کی ویڈیو بنا رہا تھا۔رسولاں بی بی نے اسے منع کیا تو منیر اپنے ساتھیوں مبین،محمد حسین اور دو کس نامعلوم کے ساتھ اینٹوں،ڈنڈوں، سوٹوں اور آتشیں اسلح سے مسلح ہوکر گھر میں آگھسا اور آتے ہی رسولاں بی بی پر حملہ کرکے اسکے دانت اور ناک توڑ دیا اور مار مار کر ادھ موا کر دیا۔جب رسولاں بی بی بے ہوش ہوگئی تو اوباش ملزمان جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے، بڑھکیں مارتے اور اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے۔زخمی عورت کو مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں نازک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔اس واقع کی تحریری درخواست تھانہ صدر میں دے دی گئی

یہ بھی پڑھیں  آپ نہیں ہو گئے تو لوگ آپ کو بھی بھول جائیں گئے

What is your opinion on this news?