شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سری لنکا نے پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے کی پیشکش کر دی

سری لنکا نے پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے کی پیشکش کر دی

کراچی(نمائندہ سپورٹس ) کھیل کے میدان سے اچھی خبر، سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ کے بجائے 3 ون ڈے کھیلنے کی پیشکش کر دی۔سری لنکن میڈیا کے مطابق دورے سے متعلق حتمی اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔ سری لنکن وزیر کھیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کے بجائے پاکستان میں تین ونڈے کھیلنے کا سوچ رہے ہیں۔یاد رہے سری لنکا کی ایک ٹیم نے اکتوبر 2017 میں لاہور میں ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا لیکن اس میں بھی اس وقت کے سری لنکن کپتان اپل تھارنگا، لاستھ ملنگا سمیت متعدد نامور کھلاڑیوں نے شرکت نہیں کی تھی۔یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا تھا اور اس کی بدولت پی سی بی کو دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی دعوت دینے میں مدد ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  اداکاراکشے کمار ایک بیٹی کے با پ بن گئے

What is your opinion on this news?