شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جاوید میانداد کا کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بارڈر پر جانے کا اعلان

جاوید میانداد کا کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بارڈر پر جانے کا اعلان

لاہور (پاک نیوز) سابق کرکٹر جاوید میانداد نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بارڈر پر جانے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے، پاکستان سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔پاکستان کے لیجنڈ سابق کرکٹر جاوید میاں داد نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے بھارت کے ساتھ موجود بارڈر پر جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر مشتمل آرٹیکل 370 ختم کرکے غیر آئینی اقدام اٹھایا ہے، کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہئے، انھیں پاکستان سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:چشتی شام دین کی متعدد سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

What is your opinion on this news?