شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قصور: بابا بلھے شاہ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

قصور: بابا بلھے شاہ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

قصور(پاک نیوز) برصغیر پاک و ہند کے نامور صوفی بزرگ بابا بلھے شاہ کے دو سو باسٹھ ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے قصور میں شروع ہوگئیں۔عرس کی تقریبات چھبیس اگست تک جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس کی تین رزہ تقریبات عقیدت واحترام کے ساتھ آج سے قصور میں شروع ہوگئیں ہیں جو 26 اگست رات 12 بجے تک جاری رہیں گی۔ درگاہ پر پاکستان سے ہی نہیں بیرون ممالک سے بھی زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعدادحاضری کیلئے آتی ہے جو ڈھول کی تھاپ پر دھمالیں ڈالتے ہوئے چادرپوشی کرتی ہےعرس کے موقع پر سکیو رٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جسکا ماسٹر پلان جاری کردیاگیا ہے، 1200پولیس افسران و اہلکاران تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں۔ تقریبات کے دوران محفل سماع، مشاعرہ، ہیرگائیکی اور مجلس بلھے شاہ کا انعقاد کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  بلوچ قوم پرستوں اور ن لیگ کے درمیان مری معاہدے کی مدت آج پوری ہوگی

What is your opinion on this news?