شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر: انشا ء اللہ آئندہ صدی میں اسلام پوردنیا میں غالب آئے گا،پروفیسر راؤ اختر

پھولنگر: انشا ء اللہ آئندہ صدی میں اسلام پوردنیا میں غالب آئے گا،پروفیسر راؤ اختر

بھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسالامی کے بانی سید مودودی کے افکار نے پاکستان سمیت تمام دنیا کے مسلمانوں میں دین کے غلبے کی جدوجہد کے جزبے کو فروغ دیا۔ جماعت اسلامی کے 79 ویں یوم تاسیس پر ایک تقریب سے خطاب۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع قصور پروفیسر راؤ اختر علی نے جماعت اسلامی کے 79 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج سے 78 سال قبل صرف 75 آدمیوں سے شروع ہونے والا قافلہ اب اربوں مسلمانوں کے دلوں کی دھڑ کن بن چکا ہے۔سید مودودی کے افکار نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کیاسلامی تحریکوں کو متا اثر کیا اور عالم کفر کے مقابلے میں دنیا بھر میں اسلامی تحریکیں اقامت دین کے غلبے کیلیے آئینی اور قانونی طریقے سے جدو جہد کر رہی ہیں اور یہ تحریک پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ آئندہ صدی میں اسلام پوردنیا میں غالب آئے گا اور کفر کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مولانا سید مودودی کی کتابوں کا مطالعہ کریں تاکہ انکے اندر اسلام کی انقلابی روح بیدار ہو سکے۔جماعت اسلامی حلقہ این اے 140گروپ لیڈر حاجی محمد رمضان نے کہا سید مودودی کے تربیت یافتہ لوگوں نے پاکستان کیلیے بیش بہا قربانیاں دیں۔بنگلہ دیش میں آج بھی پاکستان سے محبت کرنے کی پاداش میں جماعت اسلامی کے لوگوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں۔جنگ افغانستان میں سید مودودی کے شاگردوں قاضی حسین احمد اور حکمت یار گلبدین کی قیادت میں لاکھوں لوگوں نے جام شہادت نوش کیا اور روس کو شکست فاش دی۔کشمیر کے اندر سیاسی محاذ پر سید علی گیلانی اور عسکری محاذ پر سید صلاح الدین اور برہان وانی کی قیادت میں گزشتہ سالہا سال سے نوجوان قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں سید مودودی کے سیاسی اسلام کے غلبہ کے لیے اسلامی تحریکیں جدو جہد کر رہی ہیں۔ترکی میں طیب اردگان نے اسلامی انقلاب برپا کیا۔ اخوان المسلمین نے فلسطین میں بیش بہا قربانیوں کے ریکارڈ قائم کیے۔انشا ء اللہ اسلام کے غالب کرنے کے سید مودودی کے نظریہ پر عمل کرکے ایک دن کشمیر بھی آزاد ہوگا،فلسطین بھی آزاد ہو گا اور دنیا بھر میں سلام غالب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی آیندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ایک بھرپور قوت بن کر ابھرے گی۔ یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ سے قیم ضلع سردار نور احمد ڈوگر،نائب امیر عثمان غنی اور سابق امیر میاں مختار احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:تین سالہ بچہ پانی کی موٹر میں کرنٹ آنے سے جاں بحق

What is your opinion on this news?