پاکستانتازہ ترین

مصطفیٰ کمال کاکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر جانے کا اعلان

کراچی(پاک نیوز)پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر جانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاؤس ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ بھارت کشمیر میں کیا کررہا ہے، پاکستان میں بسنے والا والا ایک ایک پاکستانی یہ مناظر دیکھ رہا ہے ،ہم پاکستانیوں کا فرض ہے کہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہوکر لڑیں۔مصطفیٰ کمال نے اپنی پریس کانفرنس میں کشمیر جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج آٹھ لاکھ فوجیوں کی نہیں ہے بلکہ 21 کروڑ لوگوں کی ہے،ہمیں اپنے قوت بازو پر بھروسہ کرنا چاہیئے۔پاکستان ہاؤس ميں کی جانے والی پريس کانفرنس میں مصطفی کمال نے وفاقی صوبائی حکومت اور ميئر کراچی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ايسے لوگوں کو لندن کا ميئر بنا دو تو اسے بھي لياری اور لالو کھيت بناديں گے، جو کہتا ہے يہ مسئلہ حل نہيں ہوسکتا وہ نا اہل ہے کرپٹ ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے موقع ديں تين ماہ ميں شہر کو کچرے سے صاف کردونگا،مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آٹھ ہزارسے زائد عملہ ہے جو نظرنہیں آتا، کروڑوں کی تنخواہیں جا رہی ہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو فوری ختم کر دے، بورڈ ختم کرنے سے میئرکے لیے کچرا نہ اٹھانے کی کوئی وجہ نہیں رہے گی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:چوری کی مختلف وارداتوں میں چورلاکھوں روپے مالیت کا قیمتی گھریلو سامان اورنقدی لے اُڑے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker