شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مصباح الحق نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

مصباح الحق نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو پیش کیا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے لیے آج باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے،درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا،جانتا ہوں اس عہدے کے لیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں،قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: بین الصوبائی گینگ کے 2 خطرناک اشتہاری ملزم8 سال بعد گرفتار ، پولیس ذرائع

What is your opinion on this news?