شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور(نمائندہ شوبز) معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں کا نکاح انتہائی سادگی سے ہوا جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر لکھی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ نیمل خاور کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔ادکارہ نیمل خاور نے نکاح کے موقع پر اپنی والدہ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جسے ڈیزائنر مہین شاہ سے دوبارہ ڈیزائن کرایا۔ نکاح کی تقریب میں عاطف اسلم سمیت حمزہ علی عباسی کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے کی۔واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور اس وقت  انا  نامی ڈرامے میں اہم کردار نبھارہی ہیں، ان کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ اس تقریب کی تصاویر فوٹوگرافر ماہا وجاہت خان نے شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں  صدارتی انتخاب 30 جولائی کو کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں ن لیگ کی درخواست

What is your opinion on this news?