پاکستانتازہ ترین

کارکنوں کے قتل کی ذمہ دار برطانوی حکومت ہے، عمران خان

imranلندن(ڈیسک رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ زہرا شاہد اور بارہ مئی کو مارے گئے کارکنوں کے قتل کا ذمے دار برطانوی حکومت کو سمجھتے ہیں۔ لندن میں افطار ڈنرکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں بد ترین دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کرنے والوں کو سزا نہ ملی تو اگلے انتخابات میں بھی زیادہ دھاندلی کرنے والا جیتے گا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ پارٹی کی سینئر رہنما زہراشاہد کے قتل سے پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ برطانیہ سے پاکستان میں تشددپھیلایاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اپنے شہریوں کو پاکستان میں تشدد سے روکے۔ تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے بتایا کہ وہ بارہ مئی دوہزارسات کو اپنی پارٹی کے کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ لے کر بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے کارکنوں کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button