تازہ ترینعلاقائی

سکولوں میں تحصیل کی سطح پر درسی کتابوں کی تقسیم کے حوالے پیف انتظامیہ کی میٹنگ

لاہور(پریس ریلیز) پیف ہیڈ آفس لاہور میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے پنجاب کے تمام سکولوں میں تحصیل کی سطح پر درسی کتابوں کی تقسیم کے حوالے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں 5 کروڑ سے زائد کتابوں کی چھپائی اور بجٹ سمیت مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا. میٹنگ کی سربراہی کرتے ہوے پی سی ٹی بی کے ڈائریکٹر پروڈکشن افضال احمد نے کہا کے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی ہدایات کے مطابق نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے ہر بچے کے ہاتھ میں نئی کتاب دینی ہے.انہوں نے مزید کہا کے اس بار طریقہ کار مزید بہتر کر دیا گیا ہے جس میں اڑتالیس ہزار سے زائد سرکاری سکو لز سات ت ہزار سے زائد پیف کے سکولز جبکہ پیما کے چار ہزار سے زائد سکولوں میں پی ایم آئی یو کے تعاون سے تمام سکولوں کو تحصیل کی سطح پر اکٹھی کتابیں دی جائینگی جس سے لاگت اور وقت کی واضح بچت ہوگی. اس موقع پر پیف کے ڈائریکٹر ایچ آر میجر (ر) عبد ا لر ز ا ق نے بتایا کے پیف کے زیرے انتظام 7540 سکولوں میں چھبیس لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں اور پیف کے بچوں تک بر وقت درسی کتابوں کی فراہمی نۓ انتظامی ڈھانچے سے ممکن ہو سکےگی .میٹنگ میں پی سی ٹی بی کی ڈائریکٹر "مینو سکرپٹ” نثار قمر اور پی ایم آئ یو کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ محمّد فاروق نے بھی درسی کتب کی تقسیم کے حوالے سے موثر تجاویز پیش کیں -جبکہ پیف ، پی ایم، آی یو اور پی سی ٹی بی کی طرف سے راحیل ارشد ، عثمان چیمہ ، غلام محی الدین ، محمّد اختر بٹ ، فیصل منظور , عائشہ وحید اور محمّد ارشد ملک نے بھی شرکت کی.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button