تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تیز رفتار کم سن رکشہ ڈرائیور نے بوڑھی گداگر کو کچل دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تیز رفتار کم سن رکشہ ڈرائیور نے بوڑھی گداگر کو کچل دیا۔ہسپتال جا کر دم توڑ گئی۔رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاوں بنگہ بلوچاں کی رہائشی اسی سالہ بوڑھی گداگرعورت خورشید بی بی بھائی پھیرو سٹی کے الجنت شادی ہال کے قریب سڑک کراس کر رہی تھی کہ اسی اثنا ایک بغیر نمبری موٹر سائکل رکشہ کا کم سن ڈرائیور تیز رفتاری سے آیا اور عورت کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ زخمی عورت کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں جا کر وہ دم توڑ گئی۔کم سن رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا کہ بھائی پھیروب اور گردونواح میں کم عمر رکشہ اور موٹر سائکل ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

Back to top button
error: Content is Protected!!