شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ذہبی و سیاسی جماعتوں کی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلیاں

بھائی پھیرو:ذہبی و سیاسی جماعتوں کی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلیاں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیری عوام کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔بھائی پھیرو کی سرکار اور عوام کا نعرہ.بھائی پھیرومیونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام پرچم کشائی،قومی اور کشمیر ترانے کی تقریب کے بعد احتجاجی ریلی۔مرکزی انجمن تاجراں کی طرف سے کشمیر پر اظہار یکجہتی کا جلسہ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کا جمعہ کے خطبات اور سیمینار سے خطاب۔
بھائی پھیرو کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلیاں،جلوس، احتجاجی مظاہرے
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے آرٹیکل370 اور 35اے کے خاتمے نیز کشمیر کی تقسیم پر وزیر اعظم پاکستان کی کال پر میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کی طرف سے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک بھائی پھیرو میں بارہ بجے ایک تقریب میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد کشمیر کا ترانہ بھی بجایا گیا۔تقریب میں قومی پرچموں کے ساتھ ساتھ کشمیر کے جھنڈے بھی لہرائے گئے۔ میونسپل کمیٹی کے افسران،ملازمین،تحصل انتظامییہ کے افسران کے علاوہ سول سوسائیٹی کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔بعد میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ملتان روڈ پر مارچ کرتے مین بازار تک آئی جہاں اس میں تاجر بھی شریک ہو گئے۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر،پلے کارڈ، کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرکے معروف تاجر ملک عثمان بوٹا،حیدر نورانی،میونسپل کمیٹی کے صبح صادق نقیبی اور دیگر نے اعلان کیا کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیری عوام کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ شہر بھر کی تمام مساجد میں تمام مکاتب فکر کی مساجد میں جمعہ کے خطبات میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی پر زور مزمت کرتے قرادادیں پاس کرائیں گئیں۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مودی حکومت کے خلاف جامع مسجد انوار غوثیہ المعروف اڈے والی مسجد بھائی پھیرو میں ایک سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت العلمائے پاکستان کے رہنما وں سید ذاکر حسین شاہ اور مشتاق نورانی نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کی بھارتی کوشش اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما سردار نور احمد ڈوگر نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق حود ارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کہا کہ برھان مظفروانی کی شہادت کے بعد سے اٹھنے والی تحریک آزادی وادی کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے۔بھارت اگر کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو اس میں اصل قصور ان عالمی اداروں اور طاقتوں کا ہے جو مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیاراور معاندانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ۔امریکہ اوریورپی ممالک کومسلمانوں کے حوالے سے اپنے دوہرے معیارات بدلنے ہوں گے جمعیت العلمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ بھارت نے مکروہ اقدامات کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، مقبوضہ وادی میں سیاسی احتجاج پر طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جارہا ہے۔ جمعیت اہلحدیث کے مولانا معاز خالد نے کہاکہ 72برسوں سے کشمیری حق خود ارادیت کے منتظرہیں مگربھارت نے اپنی نو لاکھ فوج کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی آزادی کو سلب کررکھاہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچ مکی آرتھر جون کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے

What is your opinion on this news?