شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جے یو آئی کا 19 ستمبر کو مظفر آباد میں آزادی مارچ کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی کا 19 ستمبر کو مظفر آباد میں آزادی مارچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) جمیعت علمائے اسلام (ف) کا 19 ستمبر کو مظفر آباد میں آزادی مارچ کرنے کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کا فیصلہ اندھیرے میں نہ کیا جائے۔امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں جے یو آئی آزاد کشمیر کے علمائے کرام کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف 19 ستمبر کو مظفرآباد میں آزادی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت احتجاج کر رہی ہے، جبکہ مودی پوری دنیا کو ہم نوا بنا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جے یو آئی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کشمیریوں کی جدوجہد کا فیصلہ اندھیرے میں نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا ڈیڈ لاک نہیں بلکہ انا کا لاک ہے

What is your opinion on this news?