شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / تھانہ سٹی بھائی پھیرو نے دومعلوم اور ایک نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

تھانہ سٹی بھائی پھیرو نے دومعلوم اور ایک نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔اخبارات میں خبریں نمایاں طور پر شائع ہونے کے بعد تھانہ سٹی بھائی پھیرو نے دومعلوم اور ایک نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بھائی پھیرو سے چند گز دور ملتان روڈ پر واقع ملک گیس ٹریڈرز کی دوکان پر سر شام موٹر سائکل پر مسلح نامعلوم ڈاکو وں نے ملک یاسر سے گن پوائینٹ پر اڑھائی لاکھ روپے چھین لیے۔ چند نوجوانوں نے جرات کا مظاہرہ کرکے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جانیں داو پر لگا کر گھیرا ڈالکردو ڈاکووں کو اسلحہ اور موٹر سائکل سمیت پکڑ کرسٹی پولیس کے حوالے کر دیا سٹی پولیس نے اپنے چہیتے ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا تو اس واقع کی خبریں تمام اخبارات میں نمایاں طور پر شائع ہوئیں۔جس پر دو دن بعد تھانہ سٹی نے ملزم ثنا ء اللہ جٹ سکنہ کھیڑا نزد شرقپور،جاوید بھٹہ سکنہ وار برٹن اور ایک نامعلوم ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تاہم ابھی تک نہ ہی مسروقہ رقم برآمد ہوئی اور نہ ہی مفرور ملزم گرفتار ہو سکا۔تاجر تنظیموں نے شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ا عظم پاکستان اور آئی جی پنجاب سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کے میچزکٹک میں ہونگے،آئی سی سی

What is your opinion on this news?