شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان پہلی سیریز آسٹریلیاسے کھیلےگا

ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان پہلی سیریز آسٹریلیاسے کھیلےگا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نئے شیڈول کے مطابق سری لنکاسے ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز اپنی سرزمین پر ستمبراکتوبر میں کھیلے گا۔ٹیسٹ سیریز دسمبرمیں یواے ای میں کھیلی جائےگی۔تبدیلی کے نتیجے میں قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کاآغازآسٹریلیامیں کرے گی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کاآغازیکم اگست سے روایتی ایشیزسیریز کے ساتھ ہوگیا۔اب تک انگلینڈ،آسٹریلیا،سری لنکا،نیوزی لینڈ،بھارت اورویسٹ انڈیز چیمپئن شپ میچز کھیل چکے ہیں۔شیڈول کے مطابق اکتوبرمیں پاکستان کوٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی سیریز سری لنکاسے کھیلناتھی لیکن دونوں بورڈزنے اتفاق رائے سے ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز ستمبراکتوبر میں پاکستان میں کھیلی جائے گی۔دوٹیسٹ کی سیریز یواے ای میں دسمبرمیں ہوگی۔اس طرح اب پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کاآغازاب دورہ آسٹریلیاسے کرے گاجہاں اکیس نومبرکوبرسبین میں پہلا ٹیسٹ شیڈول ہے۔انتیس نومبرسے دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں پنک بال سے ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔دسمبرمیں پاکستان چیمپئن شپ کی دوسری سیریز سری لنکا سے کھیلےگا جبکہ جنوری میں یواے ای ہی میں پاکستان کی ہوم سیریز بنگلہ دیش سے شیڈول ہے۔جولائی اور اگست دو ہزار بیس میں پاکستان ٹیم انگلینڈ کادورہ کرےگی۔ جہاں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  صبر و استقلال کی لازوال داستان

What is your opinion on this news?