شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(پاک نیوز) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے۔سعودی سفارتخانہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوگی۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے دوست ممالک سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجود ہ صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا رابطہ ہے

یہ بھی پڑھیں  PTCL کی جانب سے Nitro Wi-Fi Cloud ڈیوائس متعارف کروا دی گئی

What is your opinion on this news?