شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاکستان بھارت کا نومبر میں کرتاپور راہداری کھولنے پر اتفاق

پاکستان بھارت کا نومبر میں کرتاپور راہداری کھولنے پر اتفاق

لاہور(پاک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری پر تکنیکی مذاکرات مکمل ہو چکے، بھارت سے مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے، بھارتی حکام کو آئندہ مذاکرات کیلئے پاکستان آمد کا کہا ہے۔کرتارپور راہداری جلد کھولنے کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات تیسرا دور مکمل ہو گیا ہے، پاکستانی وفد بھارتی حکام سے مذاکرات کے بعد اٹاری سے واہگہ بارڈر پہنچا جہاں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کوحتمی مذاکرات جلد مکمل کرنے کا کہا ہے، ہمسایہ ملک کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا جس سے معاملات جلد حل ہو جائیں گے۔ پاکستان یاتریوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھانے پر راضی ہے، بھارت کو جواب میں ڈوزیئر دیا ہے جس کی ابھی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کرتارپور راہداری جلد کھولنے کیلئے پرعزم ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان، بھارت معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے۔ دریں اثنا بھارت نے مطالبہ کیا تھا کہ یاتریوں کی تعداد بڑھا کر 10 ہزار کر دی جائے اور سکھوں کے علاوہ دوسرے مذاہب کے افراد کو بھی کرتار پور آنے کی اجازت دی جائے جس پر پاکستان نے بھارتی مطالبات کو جزوی طور پر قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  شیخ الا سلام بمقا بلہ مفکر اسلام

What is your opinion on this news?