شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اداکار عابد علی کے انتقال کی افواہ، اہل خانہ کی تردید

اداکار عابد علی کے انتقال کی افواہ، اہل خانہ کی تردید

کراچی(نمائندہ شوبز) پاکستان کے ورسٹائل اداکار عابد علی کے انتقال کی افواہ کی اہل خانہ نے تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق جگر کے کینسر میں مبتلا معروف اداکار عابد علی کے انتقال کی افواہ کی اہل خانہ نے تردید کردی ہے۔ سڑسٹھ سالہ اداکار کی طبعیت تشویشناک ہے ۔ ان کی بیٹی نے مداحوں سےدعاؤں کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈیا پرعابد علی کی موت کی جھوٹی افواہیں گردش کرنے لگیں جس پر عابد علی کی چھوٹی بیٹی راحمہ نے والد کی موت کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد زندہ ہیں ان کی موت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ان کی موت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، جب تک وہ زندہ ہیں ان کو زندہ رہنے دیا جائے
یہ بھی پڑھیں  سیاسی جماعتوں کی جانب سےجنرل کیانی کے بیان کا خیرمقدم

What is your opinion on this news?