شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:محکمہ فوڈ کے چھاپے۔چھوٹی مچھلیوں کو جرمانے۔مگرمچھ اور کماو پتر چھوڑ دیے

بھائی پھیرو:محکمہ فوڈ کے چھاپے۔چھوٹی مچھلیوں کو جرمانے۔مگرمچھ اور کماو پتر چھوڑ دیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔محکمہ فوڈ کے چھاپے۔چھوٹی مچھلیوں کو جرمانے۔مگرمچھ اور کماو پتر چھوڑ دیے۔انجمن تاجراں کا ڈنڈی مار آپریشن پر احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کے انسپکٹر خرم اور اور سب انسپکٹر طیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھائی پھیرو میں چھاپے مارے۔انہوں نے کوٹ فضل شاہ کے ایک ہوٹل سمیت چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کو بھاری جرمانے کرکے کاروائی ڈال لی جبکہ بڑے بڑے مگر مچھوں اور محکمہ کو رشوت دینے والوں کو چھوڑ دیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھائی پھیرو اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ مرچوں،ہلدی،چائے،بچوں کی آئس کریم،سلانٹیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کا کاروبار عروج پر ہے اور یہ ملاوٹ شدہ اشیا کھا کرآئے روز لوگ بیمار ہو کر موت وحیات کی کشکمش میں مبتلا ہو جاتے ہیں مگر محکمہ فوڈ والے ان معاشرے کے قاتلوں سے مک مکا کر کے اور رشوت لیکر انہیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔کبھی کبھی رشوت نہ دینے والے چھوٹے چھوٹے غریب دوکانداروں کو جرمانے ڈال کر کاروائی ڈال لی جاتی ہے۔جب سے مزکورہ افسران یہاں تعینات ہوئے ہیں ملاوٹ کا کاروبار عروج پر ہے۔عوامی سماجی حلقوں اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے مزکورہ رشوت خور افسران کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  لاہور:ماہانہ محفل جشن میلاد النبی ﷺ،اور ختم نبوت کانفرنس کل منعقد ہوگی

What is your opinion on this news?