تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:میونسپل ایڈ منسٹریشن کے تمام افسران کی توجہ سستے رمضان بازاروں پر مرکوز,شہرمیں صفائی کا نظام معطل

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید)تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کے تمام افسران کی توجہ سستے رمضان بازاروں پر مرکوز ہونے سے شہر بھر میں صفائی کا نظام معطل ہو کر رہ گیا سینی ٹیشن سپر وائزروں اور ماتحت عملہ کی نا اہلی کے باعث گورئمنٹ کالونی اور اندرون تانگہ اسٹینڈ کے علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو کر رہ گئے ملازمین ایک دن میں دو مرتبہ صفائی کے پابند ہیں لیکن یہ ملازمین ہفتہ بھر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں صفائی کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے ۔ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے والے افسران کی سستے رمضان بازاروں میں مصروفیت کے باعث تمام تر کاروائیاں التوا ء کا شکار ہیں شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر ساہیوال ریجن اور ڈی سی او اوکاڑہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اس سلسلہ ایڈ منسٹریٹر اظہر حیات نے نوٹس لیتے ہوئے صفائی کا نظام فوری درست کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں جبکہ چیف آفیسر کو معاملہ کی رپورٹ کرنے کا بھی کہا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button