Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب، آرمی چیف کی یادگار شہدا پر حاضری

یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب، آرمی چیف کی یادگار شہدا پر حاضری

راولپنڈی(پاک نیوز) جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔   آرمی چیف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہدا کے ورثا کو تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ادھر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ ایئر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا تقریب کے مہمان خصوصی، مزار قائد پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گئی۔ مزار قائد پر پاکستانی ترانہ پڑھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  کروڑوں کی مالک سونیا گاندھی ’ بے کار ‘ نکلیں

What is your opinion on this news?