شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سابق لیجنڈ کرکٹ کھلاڑی عبدالقادر انتقال کر گئے

سابق لیجنڈ کرکٹ کھلاڑی عبدالقادر انتقال کر گئے

لاہور(پاک نیوز سپورٹس) پاکستان کے سابق لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر انتقال کر گئے۔ عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑا تھا۔سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر لاہور میں انتقال کر گئے، انہیں جمعے کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور سروسز اسپتال لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی عمر چونسٹھ سال تھی، عبدالقادر نے پاکستان کی جانب سے سڑسٹھ ٹیسٹ میچوں میں دوسو چھتیس وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے ایک سو چار ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ایک سو بتیس کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا، کرکٹ حلقوں نے لیجنڈری کھلاڑی عبداقادر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ملکی سلامتی کے لئے دہشت گردوں کی تشہیر روکنے کی اشد ضرورت ہے، چوہدری نثار

What is your opinion on this news?