پاکستانتازہ ترین

ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف اورجماعت اسلامی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

byelection-pakistan_7-22-2013_110465_lپشاور(نامہ نگار) خیبرپختونخوامیں ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوامیں ضمنی انتخابات کے لئے حکومتی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ طے پاگیا ہے۔ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں این اے ون پشاور،این اے پانچ نوشہرہ،این اے تیرہ صوابی،این اے پچیس ٹانک اوراین اے ستائیس لکی مروت اورصوبائی اسمبلی کی چارنشستوں پی کے 23مردان ،پی کے27مردان،پی کے 42ہنگو اورپی کے70 بنوں پرالیکشن ہوگا۔خیبرپختونخواکے سیکریٹری اطلاعات اسراراللہ ایڈووکیٹ نے جیونیوزکوبتایاکہ فارمولے کے مطابق پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 27مردان پرجماعت اسلامی کی حمایت کرے گی جبکہ دوسری تمام نشستوں پرجماعت اسلامی تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ان کا کہناتھا کہ ان نشستوں پرجماعت اسلامی کے امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button