شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اداکار عابد علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اداکار عابد علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی(نمائندہ شوبز) لیجنڈری اداکار عابد علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اداکار عابد علی کی نماز جنازہ ادا مسجد عاشق میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔ ان کی تدفین بحریہ ٹاؤن کے قبرستان میں کی جائے گی۔پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار عابدعلی 17مارچ سن انیس سو باون میں کوئٹہ میں پیداہوئے، ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں حاصل کی، ریڈیو پاکستان پر اداکاری کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں کردارنگاری شروع کی۔سن انیس سو تہتر میں بننے والے لاہور سینٹر کے ڈرامہ سیریل جھوک سیال سے اداکاری کی شروعات کی۔ عابد علی نے فنی کیرئیر کے دوران ڈرامہ سیریل آن،پیاس،دوریاں،مہندی،مورت،رخصتی،دیار دل، خان صاحب، کچھ نہ کہو، سمیت مختلف ڈراموں میں یادگار کرداراداکیے جبکہ سن انیس سو ترانوے میں انہوں نے ڈرامہ سیریل دشت پروڈیوس کیا،جس نے شہرت کے جھنڈے گاڑ دیے۔فنی خدمات کےاعتراف میں اداکار عابدعلی کو سن انیس سو پچیاسی میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا،عابدعلی کو جگر کے عارضے میں طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سےگزشتہ ہفتے جمعے کو نجی اسپتال میں داخل کیاگیا،جبکہ شدید علالت کے بعد 67 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے
یہ بھی پڑھیں  سی پیک پراجیکٹ کسی پارٹی کا نہیں یہ پاکستان کا پراجیکٹ ہے، سینیٹر محمد طلحہ محمود

What is your opinion on this news?