شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / یوم شہادت امام حسینؓ، ملک بھر میں شبیہ علم، تعزیئے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد

یوم شہادت امام حسینؓ، ملک بھر میں شبیہ علم، تعزیئے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد

اسلام آباد (پاک نیوز) یوم عاشور آج ملک بھر میں‌نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جا رہا ہے. مجالس عزا کے انعقاد کے بعد شہر شہر شبیہ علم، تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں.نواسہ رسولؓ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں آج یوم عاشور کے موقع پر ملک کے طول و عرض میں مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں۔ اختتام مجالس پر علم و تعزئیہ اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے پرسہ پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مختلف شہروں میں موبائل سروس جزوی طور پر بند رکھی جائے گی۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں منعقدہ مجالس عزا میں علمائے کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی دین اسلام کی سر بلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے اختتام پر شبیہ علم وذوالجناح اور تعزیے کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوئے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر شام کو واپس آستانوں پر اختتام پذیر ہوں گے جہاں پر مجالس شام غریباں بپا ہوں گی۔اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ حساس علاقوں میں رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر آج پابندی عائد رہے گی جبکہ یوم عاشور کے موقع پر موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:چوہدری شجاعت حسین،پرویزالٰہی اورمونس الٰہی کی صحافی شکیل انجم کے سسرکی وفات پر اظہارافسوس

What is your opinion on this news?