شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سری لنکن ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلنے رواں ماہ پاکستان آئے گی

سری لنکن ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلنے رواں ماہ پاکستان آئے گی

کولمبو(نمائندہ سپورٹس) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے لہیرو تھری مانے کو ون ڈے اور دسن شناکا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کاکپتان مقرر کردیا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے دیئے گئے فول پروف سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بورڈ حکام نے دورہ پاکستان کےسلسلے میں کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ سیکیورٹی چیف نے کھلاڑیوں کو تفصیلی بریفنگ دی۔ کوشال مینڈس انجری کےباعث سلیکشن کےلئےدستیاب نہیں۔سلیکشن کمیٹی نے دستیاب کھلاڑیوں میں سے ٹیم تشکیل دے کر منظوری کے لئےحکام کو بھجوا دی۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق لہرو تھریمانے ون ڈے اور دسن شناکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سری لنکن ٹیم رواں ماہ پاکستان آئے گ

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:ٹی ایم اے ڈسکہ لاری اڈا سے تجاوزات ختم کروانے پرشہر میں خوشی کی لہردوڑگئی

What is your opinion on this news?