شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ملک بھرمیں یوم عاشورآج عقیدت و احترام سےمنایاجارہا ہے

ملک بھرمیں یوم عاشورآج عقیدت و احترام سےمنایاجارہا ہے

اسلام آباد(پاک نیوز) میدا ن کربلامیں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اُن کے رفقاء کوخراج عقید ت پیش کرنے کے لئے ملک بھرمیں یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی فضا سوگوار ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی پیش کرکے اسلام کو ہمیشہ کے لیے سربلند کردی۔علماء کرام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنہری اورعظیم تعلیمات اورسانحہ کربلا کے مختلف پہلوئوں پرروشنی ڈالیں گے۔حق و باطل کے اس معرکے کی یاد میں آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں علم، شبیہہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں جن کی سیکیورٹی کے لئے نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کئے گئے ہیں بلکہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے

یہ بھی پڑھیں  بجلی بحران،چوبیس گھنٹے میں تبدیلی نہ آئی تو ایوان صدر تک مارچ کیاجائے گا،چوہدری نثار

What is your opinion on this news?