تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:خسرہ اورپولیو سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کا عملہ ذمہ داری سے مہم چلائے،ڈی سی او

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سید گلزار حسین شاہ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے جامع پلان ترتیب دیں۔ تاکہ کوئی بچہ حفاظتی قطر ے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او نے کہا کہ خسرہ اور پولیو سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کا عملہ ذمہ داری سے مہم چلائے اور افسران مہم کی بھرپور نگرانی کریں ۔ انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو کہا کہ ضلع میں بچوں کی پیدائش کے اندراج کویقینی بیایا جائے۔ دریں اثناء ڈی سی او نے اوکاڑہ آرٹس کونسل کے آفیسر انچارج سید ریاض ہمدانی کو ہدایت کی کہ وہ ثقافتی اجتماعات فائن آرٹس اور کرافٹ کی نمائشوں ،ثقافتی میلوں اور اس نوعیت کی دیگر سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں ۔ سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ کسی بھی ثقافتی ادارے کی بنیادی ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کی ثقا فت کی ترویج و ترقی کیلئے کوشاں رہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ اقوام اپنی ثقافتی اقدار کی علمبردار ہو تی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:مختلف واقعات میں 12 سالہ بچے سمیت 2 جانبحق، جبکہ میاں بیوی سمیت 10افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. ye tu bohat achi soch h k bacho par khas twaja deni chaye ku k aj k bache kul ka pakistan h.
    dosri bat ye k sqafat ko b nzar andaz nhe krna chaye.ta k hmari yout apna culuture samj sake ye tu india,or magrab ki taqleed krte h.is aqafat se bachna chaye

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker