شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر: گاوں کانویں ملیاں کے ہائی سکول میں گزشتہ پانچ سال سے ہیڈ ماسٹر کی سیٹ خالی

پھولنگر: گاوں کانویں ملیاں کے ہائی سکول میں گزشتہ پانچ سال سے ہیڈ ماسٹر کی سیٹ خالی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔حکومت کے تعلیم سب کیلیے کے دعوے ٹھس۔نواحی گاوں کے ہائی سکول میں ہیڈ ماسٹر سمیت اساتذہ کی کئی سیٹیں کئی سال سے خالی۔طلبا کھیل کود کر بغیر پڑھے لکھے گھروں کو واپس۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں کانویں ملیاں کے ہائی سکول میں سینکڑوں طلبا کا تعلیمی مستقبل داو پر لگ گیا۔یہاں گزشتہ پانچ سال سے کوئی ہیڈ ماسٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے سکول کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ یہاں گزشتہ دو سال سے اساتزہ کی چھ سیٹیں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے طلبا سارا دن کھیل کھود میں مصروف رہتے ہیں اور تعلیم حاصل کیے بغیر شام کو گھر لوٹ جاتے ہیں۔ہائی سکول میں اساتزہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے حکومت کے تعلیم سب کیلیے کے دعوے سراسر فریب ثابت ہو رہے ہیں۔گاوں کے سماجی رہنما جعفر اقبال آف کانویں جھوک نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی سکول میں فوری طور پر اساتزہ کی خالی سیٹوں پر اساتزہ تعینات کیے جائیں تاکہ طلبا کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پی او ایف اس نمائش کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ دفاعی پیداوار میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیےایگریمنٹ پردستخط

What is your opinion on this news?