شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز، سرفراز احمد کی کپتانی برقرار

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز، سرفراز احمد کی کپتانی برقرار

لاہور(پاک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم کو سری لنکا سیریز کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد تین سال سے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے کراچی میں اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے جانے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف سیریز کو نیو ٹرل وینیو پر کھیلے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیریز پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  خنجراب سے ٹرین چلانے کی بجائے ملکی ریل سسٹم بحال کیا جائے،شیخ رشیداحمد

What is your opinion on this news?