شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور: پی ایم آئی یو اور ورلڈ بنک کے تعاون سے امتحانی نظام میں بہتری کے لیے8 روزہ ورکشاپ کا اختتام

لاہور: پی ایم آئی یو اور ورلڈ بنک کے تعاون سے امتحانی نظام میں بہتری کے لیے8 روزہ ورکشاپ کا اختتام

لاہور(پریس ریلیز) لاہور میں پی ایم آئی یو اور ورلڈ بنک کے تعاون سے امتحانی نظام میں بہتری کے لیے کیمبرج ایجوکیشن کے زیر اہتمام 8 روزہ ورکشاپ کا اختتام جمعہ کے روز ہوا – اختتامی سیشن سے ڈائریکٹر اے ڈی یو کرنل (ر) ہمایوں ستار ، انٹرنیشنل ٹرینر لوسی جونز اور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کپٹیں (ر) محمّد محمود نے خطاب کیا – یاد رہے کے ورکشاپ کے لیے کیمبرج ایجوکیشن نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہرِ تعلیم مس لوسی جونز کی خدمات حاصل کی تھیں جبکہ پیف سے اے ڈی یو کی پوری ٹیم نے ورکشاپ میں شرکت کی. اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوے کپٹن (ر) محمّد محمود نے کہا کے ورکشاپ کا مقصد امتحانی نظام میں جدت اور بہتری لانے کے ساتھ ساتھ پنجاب کے امتحانی نظام کا معیار بلند کر کے اسکو بین ال اقوامی سطح تک لے کر جانا ہے اور بہت جلد ہم اپنے اس مقصد کو حاصل کر لینگے ۔ ورکشاپ کا اگلا مرحلہ 16 ستمبر سے شروع ہوگا.

یہ بھی پڑھیں  اداکار عمران خان آج 32ویں سالگرہ منارہے ہیں

What is your opinion on this news?