شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / 18 ستمبر کو مارچ کا اعلان کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان

18 ستمبر کو مارچ کا اعلان کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان

ملتان(پاک نیوز) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 18 ستمبر کو جمعیت کے اجلاس میں مارچ کا اعلان کیا جائے گا ۔ ہم رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد جائیں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی کو وفاق کے زیر انتظام لانا جناح پور منصوبے کی طرف قدم ہے۔ انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل ریاستی اداروں نے کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لئے تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، خواہش ہے مشترکہ اسٹیج ہو اور تمام اپوزیشن قائدین ساتھ ہوں۔ ہم سب کا بیانیہ ایک ہے اور اس میں کوئی فرق نہیں آیا۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا وزیر اعظم نے کشمیر میں سرکاری افسران کے اجتماع سے خطاب کیا، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سفارتکاری سب کے

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی مفلوج

What is your opinion on this news?