تازہ ترینعلاقائی

چمن: بائی پاس روڈ پولیس لائن کے عقبی دیوار کے ساتھ زور دار دھماکہ

downloadچمن(صدیق شمشاد) چمن میں بائی پاس روڈ پولیس لائن کے عقبی دیوار کے ساتھ زور دار دھماکہ ہوا ۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر لیویز اسماعیل ابراھیم نے پاک نیوز لائیو کے نما ئندہ محمدصدیق شمشاد کو بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس لائن پر کریکر پھینکنے کی کوشش کی لیکن کریکر پولیس لائن کی عقبی دیوار کے ساتھ لگ کر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ کریکر دھماکے سے پولیس لائن کی ایک دیوار کوجزوی نقصان پہنچا جبکہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور لیویز  تحقیقات کر
رہی ہیں جبکہ پولیس لائن کے ساتھ ہی پڑا ایک اور بم کو اسسٹنٹ کمشنر لیویز اسماعیل ابراھیم نے ناکارہ بنادیا جس کے مطابق ملنے والا بم دو کلو کا تھا

یہ بھی پڑھیں  بروقت پکڑے جاتے تو !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker