شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:تھانہ سٹی پولیس کے سائلوں سے ناروا رویے اور امن عامہ کی بد ترین صورت حال کے خلاف شہری سراپا احتجاج

بھائی پھیرو:تھانہ سٹی پولیس کے سائلوں سے ناروا رویے اور امن عامہ کی بد ترین صورت حال کے خلاف شہری سراپا احتجاج

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی پولیس کے سائلوں سے ناروا رویے اور امن عامہ کی بد ترین صورت حال کے خلاف شہری سراپا احتجاج۔ڈی پی او کی کھلی کچہری میں سٹی پولیس کی نا اہلیوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس کے عوام سے ناروا سلوک،شہر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں اور سنگین جرائم میں ناقص تفتیش کے خلاف شہر بھر کی تنظیموں میں بے چینی عروج پر ہے۔گزشتہ روز شہر کی کئی سیاسی و سماجی و تاجر تنظیموں نے فیصلہ کیا کہ پولیس کی سائلوں کے ساتھ بد تمیزی،اور امن عامہ کی بد ترین صورت حال کے بارے اعلی افسران کو آگاہ کیا جائے۔ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے سرگرم رہنما احمد جمال ایڈووکیٹ،انجمن تاجراں کے صحافیوں نے تاجروں کے ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس نے فریاد لیکر آنے والوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک سے شہری سراپا احتجاج ہیں اور گزشتہ روز عورتوں،بچوں اور مردوں نے احتجاج کر کے تھانہ کے ناروا سلوک کے بارے سڑک بلاک کر دی۔فرنٹ ڈیسک میں شہریوں کی درخواستوں کو رجسٹر ہی نہیں کیا جاتا اور اگر رجسٹر کر بھی لیا جائے تو ان پر ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی۔فرنٹ ڈیسک بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔دوسری طرف سٹی پولیس مظلوموں کی داد رسی کر نے کی بجائے انہیں الٹا ڈرا دھمکا کر خاموش کرا دیتی ہے۔شریف لوگ تھانہ میں جانے سے ڈرتے ہیں جبکہ تھانہ میں ٹاوٹوں اوربلیک میلروں اور جھوٹے پرچے کرانے والوں سے وی آئی پی سلوک کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی سٹی پولیس کے ناروا رویے کے خلاف تحریک چلائی جائے گی اور اعلی حکام کو سٹی پولیس کی کالی کرتوتوں سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا شہر بھر کی سیاسی،سماجی،مذہبی اور تاجر تنظیموں کا اجلاس بلاکر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ سرد موسم میں نزلہ زکام سے احتیاط ‘‘

What is your opinion on this news?