شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / الیکشن کمیشن: مریم نواز کی نائب صدارت کیخلاف درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن: مریم نواز کی نائب صدارت کیخلاف درخواستیں مسترد

اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کی نائب صدارت کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے مریم نواز قائم مقام صدر نہیں بن سکتیں، (ن) لیگ کے نائب صدر کا عہدہ بظاہر غیر فعال ہے۔یاد رہے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے مریم نواز کی پارٹی عہدہ سے نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔ ملیکہ بخاری کے وکیل حسن مان نے کہا کہ سیکشن 203 کو آرٹیکل 62 اور 63 کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے، حسن نواز پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عہدے سے اسی اصول پر فارغ ہوئے، جو شخص رکن پارلیمنٹ بننے کیلئے نااہل ہے وہ پارٹی عہدہ کیلئے بھی نااہل ہے۔وکیل ن لیگ نے موقف اختیار کیا کہ کئی پارٹیوں کا سربراہ صدر، کچھ کا چیئرمین یا امیر ہوتا ہے، مگر اصل چیز تو اختیار اور طاقت ہے جو نائب صدر کے پاس نہیں، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں ہر جگہ پارٹی سربراہ کا ذکر کیا، پٹیشن مسترد کی جائے۔ ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا نواز شریف کو جس بنیاد پر نااہل کیا گیا ہے دیکھنا پڑے گا، ممبر پنجاب نے استفسار کیا کہ (ن ) لیگ کے پارٹی آئین میں اہلیت اور نااہلیت سے متعلق کیا درج ہے۔ممبر کے پی کے نے کہا الیکشن ایکٹ میں نااہل سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں، ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62، 63 اور 63 اے کو الیکشن ایکٹ کی شق 203 کے ساتھ نہیں پڑھا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں  دہلی کی جامعہ مسجد کے امام کاوزیراعظم نوازشریف کوخط ،بھارتیوں کومروڑپڑنے لگے

What is your opinion on this news?