شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور: کشمیرکی آزادی اب صرف زبانی کلامی مذمت سے نہیں ہندؤستان کی مرمت سے ہوگی،نسیم الحق زیدی

لاہور: کشمیرکی آزادی اب صرف زبانی کلامی مذمت سے نہیں ہندؤستان کی مرمت سے ہوگی،نسیم الحق زیدی

لاہور(پریس ریلیز)تحریک جوانان پاکستان /کشمیرکے میڈیا ایڈوائزر نسیم الحق زاہدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکی آزادی اب صرف زبانی کلامی مذمت سے نہیں ہندؤستان کی مرمت سے ہوگی،حکومت،کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی واضح کرے کہ وہ کشمیر کے حصول کے لیے کس حد تک جاسکتی ہے۔ہم جنگ کے خواہشمند نہیں مگر ہم کسی صورت کمزور بھی نہیں،بھارت سالوں سے ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزروری سمجھ بار بار ہم پر جنگ مسلط کررہا ہے۔پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے براہ راست بھارت،امریکہ اور اسرائیل ملوث ہے۔کشمیر میں مظلوم کشمیر یوں پر استعمال ہونے والا اسلحہ اسرائیلی اور امریکہ کا ہے۔بھارت نے مظلوم کشمیریوں کو بھوک سے مارنے کا منصوبہ بناکر مسلسل کرفیو لگا رکھا ہے۔اس وقت کشمیری مسلسل پاکستان کی طرف امید لگائے بیٹھے ہیں۔کشمیرپاکاکستان کی شہہ رگ ہے جو کہ دشمن کے نرغے میں ہے۔اس نازک میں ہمیں ہر صورت میں کشمیر کی آزادی کے عملی اقدامات کرنے ہونگے۔میرے لیڈر محمد عبداللہ گل نے کشمیر کے متعلق حکومت کو ہمیشہ واضح پالیسیاں دی ہیں۔۔

یہ بھی پڑھیں  صحافی بھائیوں کے ساتھ ایک شام

What is your opinion on this news?