تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ ٹریفک حادثہ ،ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کوآج بھائی پھیرومیں سپردخاک کردیا گیا

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) گذشتہ رات اوکاڑہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو آج بھائی پھیروکے مرکزی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔رشتہ دار دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔جنازے جب گھر سے اٹھائے گئے تو ہر آنکھ اشکبار تھی خواتین بین کرکے رو رہی تھیں قیامت صغریٰ کا منظر۔ تفصیلات کے مطابق عارف ولد گلزار جوئیہ اپنی کار نمبر 3148پر جب عارف والا جانے لگا تو ان کے ہمراہ فرزانہ زوجہ مجتبیٰ اور کلثوم بی بی ،ینگ لائرز پتوکی کے نائب صدر محمد احمد ایڈووکیٹ کی بیوی سعدیہ بی بی ،ڈھائی سالہ بچی شال اور ایک سالہ بچہ شود احمدشامل تھے۔ ان کی کار رات دس بجے جب اوکاڑہ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور تیز رفتاری پر قابو نہ پاسکا اور سڑک کے کنارے کھڑے بھاری بھر ٹرالے کیساتھ ٹکرا کر ٹرالہ کے نیچے گھس گئی جس سے کار میں سوار تمام افراد ٹرالے کے نیچے دب کر موقع پر جاں بحق ہوگئے جنہیں کار کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ریسکیو کی ٹیموں نے رات کی تاریکی میں لاشوں کو جب بھائی پھیرو پہنچایا تو یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ مرحومین کی نماز جنازہ بھائی پھیروکے مرکزی قبرستان میں پڑھائی گئی نماز جنازہ میں پتوکی بار کے وکلاء ،سیاسی، سماجی ،رہنماؤں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومین کا ختم قل آج مورخہ22جولائی بروز منگل صبح آٹھ بجے ان کی رہائش گاہ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button