Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی

دبئی(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے مایہ ناز باولر محمد عباس ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 29 سالہ تیز گیند باز گزشتہ سال آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان تھے تاہم پاکستان کی ٹیم اس دوران کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے وہ درجہ بندی میں نیچے آ گئے ہیں۔تازہ ترین رینگنگ کی فہرست میں 770 پوائنٹس کے ساتھ محمد عباس دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ان کے علاوہ لیگ اسپنر یاسر شاہ 16 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی ٹاپ ٹین کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایشیز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بلے باز اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ باؤلنگ میں پٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں

یہ بھی پڑھیں  میں نہیں مانتا

What is your opinion on this news?

x

Check Also

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی ...

error: Content is Protected!!