شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چونیاں: چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد

چونیاں: چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد

قصور(پاک نیوز) چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔قصور کے علاقے چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سے3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تین میں سے ایک 8 سالہ بچے کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے جو چونیاں شہر کے رہائشی رمضان کا بیٹا تھا جب کہ 2 بچوں کی لاشیں پرانی ہونے کیوجہ ناقابل شناخت ہیں۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچوں کو مختلف اوقات میں اغوا کر کے قتل کیا گیا اور لاشیں ایک ہی جگہ سے ملنے سے لگتا ہے کہ ان کے قتل میں کوئی ایک ہی ملزم ملوث ہے اور تینوں بچوں کا تعلق چونیاں سے ہی ہونے کا شبہ ہے۔ بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کے مطابق تین میں سے ایک 8 سالہ بچے کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو ناقابل شناخت بچوں کی لاشیں ڈیڑھ دو ماہ پرانی لگتی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چونیاں کے علاقے سے بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے بچوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا جلد سراغ لگا نے کا حکم دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،مقتول بچوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان قانون کے مطابق عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے اورایسا گھناؤنا جرم کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کو چونیاں پہنچنے کی ہدایت کردی۔ آئی جی عارف نواز نے تفتیشی ٹیم سے 6 گھنٹےمیں ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے
یہ بھی پڑھیں  ہنگو: فائرنگ سے دو اساتذہ ہلاک

What is your opinion on this news?