تازہ ترینفن فنکار

عدنان سمیع خان کومنہ کی کھانی پڑ گئی

نئی دہلی (نمائندہ شوبز) عدنان سمیع کو اپنوں سے بےوفائی کوئی کام نہ آئی۔ بھارت سےدوستی کا ایسا سبق ملا کہ چودہ طبق روشن ہوگئے۔ ممبئی میں 8 فلیٹس مرکزی بینک کی اجازت کےبغیر خریدنےپربھاری جرمانہ عائد۔غدار وطن عدنان سمیع خان کومنہ کی کھانی پڑ گئی۔ اپنوں سے بےوفائی کوئی کام نہ آئی۔ بھارت سےدوستی کا ایساسبق ملا کہ چودہ طبق روشن ہوگئے۔ انتہاپسند مودی سرکارنے عدنان سمیع کو ممبئی میں آٹھ فلیٹس مرکزی بینک کی اجازت کے بغیر خریدنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ اب عدنان سمیع کو بھارت سے وفاداری کی قیمت پچاس لاکھ روپے اداکرکےچکانی پڑے گی۔ عدنان سمیع خان نے بطور پاکستانی یہ فلیٹس دو ہزار تین میں خریدے تھے۔ بھارتی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے یہ حکم دیا کہ عدنان سمیع کوجرمانے کی رقم تین مہینوں میں ادا کرنی ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button