شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کیپٹن (ر) صفدر کو 12 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

کیپٹن (ر) صفدر کو 12 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور(پاک نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے پولیس سے ہاتھا پائی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں بارہ اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر پولیس سے ہاتھا پائی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے آج سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کے رو برو کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا جارہا ہے،وہ قانون کا احترام کرتے ہیں میرے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے معاملے کی رپورٹ طلب کی اس موقع پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ابھی تفتیش مکمل نہیں ہے،کیپٹن (ر) صفدر بھی تعاون نہیں کررہے،تاہم آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔جس پر عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو بھی شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں بارہ اکتوبر تک توسیع کردی ہے، ساتھ ہی عدالت نے اسلام پورہ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ لیگی رہنما کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات پر عمل کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ماں اور بچے کی بڑھتی ہوئی شدید غذائی قلت کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا . صائمہ احد ڈپٹی کمشنر

What is your opinion on this news?