شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ بھی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے گی: شیخ رشید

پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ بھی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے گی: شیخ رشید

لاہور(پاک نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ بھی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے گی، مولانا گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں، اب شہباز شریف کی سیاست کا امتحان ہے، جنہوں نے پاکستان کا مال کھایا وہ لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، سلامتی کونسل میں 52 سال بعد کشمیر کا مقدمہ وزیراعظم عمران خان لے کر گئے، سارے پاکستان کیساتھ کشمیر فرنٹ لائن پر جاؤں گا، کشمیریوں کی تحریک کشمیر کے اندر سے اٹھے گی، جو پتھر استعمال کر رہے تھے اب وہ کچھ اور استعمال کریں گے، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہلکی پھلکی موسیقی ہے، خود اپوزیشن رہنماؤں کو بھی سری نگر جانے کی اجازت نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا سیاست اور جنگ میں اپنی اپنی ٹائمنگ ہوتی ہے، معاملات طے ہو رہے ہیں، آصف زرداری کے آدمی پیسے دے رہے ہیں، وزیراعظم جنرل اسمبلی سے واپس آکر چین جائیں گے، سی پیک سے متعلق ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایم ایل ون ضرور بنے گا، ننکانہ صاحب کو 15 نومبر سے پہلے آپریٹ کر دیں گے

یہ بھی پڑھیں  ڈی جی خان: حرص ہوس اور لالچ گھن کی طرح معاشرہ کو کھا رہا ہے،فاروق احمد

What is your opinion on this news?