شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سروں کی ملکہ ترنم نور جہاں کا 93واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

سروں کی ملکہ ترنم نور جہاں کا 93واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

لاہور(نمائندہ شوبز) سروں کی ملکہ ترنم نور جہاں کا 93واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے،ان کے لازوال گیت اور غزلیں آج بھی شائقین کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہیں۔ کوئل جیسی آواز اور منفرد طرز ادائیگی کے باعث مداحوں کے دلوں پر ہمیشہ کی طرح آج بھی راج کرتی ہیں۔ملکہ ترنم نورجہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا اور وہ 21 ستمبر1926ءکو محلہ کوٹ مراد خان، قصور میں پیدا ہوئی تھیں۔انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغازبطور چائلڈ اسٹار 1935ءمیں کلکتہ میں بننے والی فلم شیلا عرف پنڈ دی کڑی سے کیا۔چند مزید فلموں میں کام کرنے کے بعد 1938ءمیں وہ لاہور واپس آگئیں جہاں انہوں نے فلم ساز دل سکھ پنجولی اور ہدایت کار برکت مہرا کی فلم گل بکاﺅلی میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت خطرناک ترین ملک

What is your opinion on this news?