شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:موٹرسائیکل سوار کی جرات سے ڈاکو گرفتار

پھولنگر:موٹرسائیکل سوار کی جرات سے ڈاکو گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔پتوکی سے خانکے موڑ جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار بہن بھائیوں کودومسلح ڈاکوؤں نے روک کر لوٹنے کی کوشش کی موٹرسائیکل سوار اللہ رکھا نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا جبکہ دوسرے ڈاکو کی فائرنگ سے اس کی بہن جمیلہ زخمی ہو گئی فائرنگ کی آواز سن کر موٹروے پولیس آفسران موقع پر پہنچ گئے ایک ڈاکو گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو تفصیلات کے مطابق اللہ رکھا جو کہ شیرگڑھ کا رہائشی تھا اپنی بہن کے ساتھ موٹر سائیکل نمبرLRH3616 پر پتوکی سے خانکے موڑ جا رہا تھا جب اینیمل یونیورسٹی کراس کر کے موڑ پر پہنچا تو دومسلح موٹر سائیکل سوار ہنڈا ون ٹو فائیو SLK5270 نے اسلحہ کے زور پر روکا کر اللہ رکھا نے موٹرسائیکل روکتے ہیں ایک ڈاکو کو دبوچ لیا اور شور مچانا شروع کر دیاجس پرایک ڈاکو نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک بلٹ اس کی بہن جمیلہ بی بی کو لگا جس سے وہ زخمی ہوگئیں فائرنگ کی آوازسن کو مو ٹر وے پو لیس کے افسران پی اوخلیل احمد گجر، بشیر احمد اور اے پی اومحمد اسجد موقع پرپہنچ کر ایک ڈاکو کو قابو کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملتے ہی ہیں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر 13 کے ڈی ایس پی تنویر اصغر کھوکھرنے زخمی بھائی اور بہن کو اپنی گاڑی میں خود ہسپتال منتقل کردیا اورڈاکو ارشاد احمد ولد لیاقت علی جو کہ میاں چنوں کا رہا ئشی تھا کو تھانہ صدر پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت ہمارا کبھی دوست نہیں ہو سکتا

What is your opinion on this news?