شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تیز رفتار مسافر کوچ بابوسرٹاپ پر چٹان سے جا ٹکرائی، 22 افراد جاں بحق، 15 زخمی

تیز رفتار مسافر کوچ بابوسرٹاپ پر چٹان سے جا ٹکرائی، 22 افراد جاں بحق، 15 زخمی

چلاس(پاک نیوز) سکردو سے پنڈی جانے والی تیزرفتار مسافر کوچ کو چلاس کے قریب حادثہ پیش آ گیا، بےقابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں‌ کو ہسپتال منتقل کر دیا.مسافر بس سکردو سے راولپنڈی کی جانب رواں دواں تھی کہ بابوسر ٹاپ کے قریب چٹان سے ٹکرا گئی، زخمیوں میں بچے اور خواتیں بھی شامل ہیں۔ بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ بابوسر ٹاپ کے علاقے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں  مرسی کی سزائے موت کی مذمت کرنے پرمصر کا پاکستان سے احتجاج

What is your opinion on this news?