شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھییرو:خاوند نے اپنے رشتہ داروں سے مل کر اپنی بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگادی

بھائی پھییرو:خاوند نے اپنے رشتہ داروں سے مل کر اپنی بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگادی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔خاوند نے اپنے رشتہ داروں سے مل کر اپنی بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگادی اور چولھا پھٹنے کا ڈرامہ رچا دیا۔جسم کا اسی فیصد حصہ جل جانے سے نازک حالت میں لاہور ہسپتال داخل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں سہارنکے میں گھریلونا چاکی پر خاوند ارشد شاہ،آصف شاہ،بلقیس بی بی اور ایک کس نامعلوم نے ارشد کی بیوی ارم شہزادی کو تیل چھڑک کر آگ لگادی اور خالی اشٹام پر انگوٹھے لگواکر چولھا پھٹنے کا ڈراما رچا دیا اور دو دن تک اسی فی صدجلی ہوئی بیوی کو کمرے میں بند کرکے اسکے مرنے کا انتظار کرتے رہے۔پتہ چلنے پر ارم کے بھائی نعیم شاہ نے نازک حالت میں اسے لاہور جناح ہسپتال داخل کرا دیا اور تھانہ صدر بھائی پھیرو میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

یہ بھی پڑھیں  ایسا لگا کہ میں کسی دورے سے نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیت کر آ رہا ہوں،عمران خان

What is your opinion on this news?